سوات،سوات میں مٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا ،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں ،پولیس کے مطابق مٹہ پولیس نے نواحی علاقے سربانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم الف گل ولد جمعہ گل سکنہ سربانڈہ
کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم 2010میں پولیس کو سیکورٹی اہلکار پر حملہ کرنے میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بوڈیگرام میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے راحت زیب ولد عالمزیب سکنہ بوڈی گرام کو برآمد کرکے چرس برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم مجیدا للہ ولد بونیر خان سکنہ بوڈیگرام کو برآمد کرکے پستول اورکارتوس برآمد کرلئے ہیں دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
سوات میں چپریال پولیس نے بھابی کو قتل کے الزام میں اشتہار ی ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او چپریال شہنشاہ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواحی علاقے فاضل بانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم شہنشاہ ولد جمعہ خان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو 2012میں اپنی بھابی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھااور فرار ہوکر اشتہاری ملزم قراردیا گیا تھا ۔
431 total views, no views today


