سوات،کمشنر ملاکنڈ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کو ہدا یت کی گئی ہے کہ سیدومینگورہ روڈ پر میڈیکل سنٹرز اور
کمرشل پلازوں کی وجہ سے ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کریں۔ اور اس سلسلے میں ضروری اقد امات اٹھایں۔ کمشنرملاکنڈ کی طرف سے سیدومینگورہ روڈ پر میڈیکل سنٹرز اور پلازوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کے لےئے بھی سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔ اور اس سلسلے میں TMA مینگورہ ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مل کر مشترکہ طور پرکاروائی کیلئے کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ کیطرف سےTMA مینگورہ کی طرف سے میڈیکل سنٹرز اور کمرشل پلازو ں کے نقشوں کی منظوری پارکنگ کی سہولت سے مشروط کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے اس سلسلے میں اگر TMA نے مستقبل میں بغیرپارکنگ کے سہولت کے کوئی نقشہ پاس کیا تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس میڈیکل سنٹرز کے مالکان کو عمار ت کی ایک چھت بطور کار پارکنگ استعما ل کرنے پر آمادہ کر ینگے۔ اور جس میڈیکل سنٹر میں کو ئی چھت پارکنگ کے لئے دستیاب نہ ہو تو ایسے میڈیکل سنٹرز اور پلازوں کے مالکان سے اپنی بلڈنگ سے ملحقہ زمین بطور کار پارکنگ استعمال کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ کمشنر ملاکنڈ نے سیدومینگورہ روڈ پرمیڈیکل سنٹرز اور پلازوں کی وجہ سے ٹریفک کے دباو کو کم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
431 total views, no views today


