سوات،مینگورہ علاقے بارامہ میں چوروں کا راج، گزشتہ ایک مہینے کے دوران متعدد دکانیں لوٹ لی گئی۔مینگورہ شہر کے نواحی علاقے بارامہ میں چوروں کا راج قائم ہو گیا ہے ، رات کی تاریکی میں چور دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں، گزشتہ ایک مہینے کے دوران ان وارداتوں میں تیزی آئی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،
بارامہ میں اب تک کئی گھر اور دکانیں رات کی تاریکی میں لوٹ لی گئی ہے ۔ بارامہ میں گزشتہ دنوں مظفر خان کے دکان کے تالے توڑ دئے گئے اور چور 22ہزار نقدی لے کر فرار ہوئے، رحیم اللہ نامی شخص کے گھر سے ایک یو پی ایس اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری ہوا، اسی طرح اس سے پہلے حسین علی سیرئی کے گھر سے چوری ہوئی، خان جی دکاندارسیرئی جو کہ پولیس چوکی کے قریب ہے اس سے بھی 80ہزار روپے کے قریب سامان اور نقدی چوری ہوئے، گزشتہ ہفتے میں ایک گاڑی سے بھی سامان چوری ہوا جبکہ زیر تعمیر عمارت سے ہزاروں روپے مالیت کا سریہ اور جرنیٹر بھی چوری کیا گیا۔علاقہ کے لوگوں کے مطابق کچھ ماہ قبل اکبر ذادہ نامی شخص کو گھر سے باہر نکالا گیا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے دس ہزار روپے چھین لئے گئے جبکہ سید علی نامی شخص سے بھی اسلحہ کی نوک پر چالیس ہزار چھین لئے گئے ۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران چور دیدہ دلیری سے واردات کر رہے ہے جس سے لوگوں مین خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل نہیں لائی گئی ہے ۔
499 total views, no views today


