سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خدمت کے جذبہ سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرا دیا ہے لوگوں کو اپنا غلام تصور کرنے والوں کی سیاست کو پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اب عوام پر وہ لوگ حکمرانی کرنے کا حق رکھیں گے جو حقیقی معنوں میں خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کئے ہو تحریک انصاف کی افرادی قوت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تحریک انصاف کے وژن کے مطابق سیاسی تبدیلی کے خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما ملک عبدالکبیر خان کی قیادت میں حلقہ پی کے 7 سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عبدالکبیر خان نے ڈاکٹر امجد کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ ڈاکٹر امجد کو سوات کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے بیک وقت دو صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے ڈاکٹر امجد کو وزارت ملنے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر ان کو مبارکباد دی اس موقع پر سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل بھی موجود تھے ڈاکٹر امجد نے واضح کیا کہ عوام نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا اور تحریک انصاف نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سوات کے عوام کو بھاری مینڈیٹ کا صلہ دیتے ہوئے سوات کو وزارت اعلیٰ دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوام کا رشتہ اٹوٹ انگ ہے اور یہ رشتہ نہ ختم ہونے والا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے ماضی کے برعکس عوام کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے 5 سالوں میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور اپنی بہتر کارکردگی کے پیش نظر تحریک انصاف نے لوگوں کے دل جیت کر آج آج ان کے دلوں پر حکمرانی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کو ان کی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ قوت اور اکثریت کے ساتھ کامیاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس سیاسی کلچر کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت سیاستدانوں نے لوگوں کو اپنا غلام تصور کرتے ہوئے ان پر اپنے فیصلے مسلط کرتے تھے تحریک انصاف انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سوئی ہوئی پاکستان قوم کو بیدا ر کرکے ان کو سیاسی شعور دیا ہے ۔
1,798 total views, no views today



