سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے دار اخلافہ سیدو شریف سڑک پر کتنے درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا، یہ دہشت گردی کیوں کی گئی،ذرائع کے مطابق اب تک اس ایک سڑک پر 32 بڑے اور تاریخی درختوں کو کاٹا گیا ہے، جن کی عمریں نصف صدی سے زائد تھی، ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمد علی شاہ نے محکمہ فارسٹ کو صرف 2 درخت کاٹنے کا کہا تھا کیونکہ ان پر بجلی کے پول اور تاریں ارہی تھی لیکن اس حکم کو بہانہ بنا کر محکمہ فارسٹ نے 32 قیمتی اور بڑے درختوں کو کاٹ کر دہشتگردی کی ہے، جس پر ڈی سی سوات نے ایکشن بھی لیا ہیں لیکن تاحال اس ایکشن بارے کوئی معلومات نہیں مل سکیں، اسی طرحی جی ٹی روڈ پر 402 درختوں کو کاٹا گیا ہے جس پر کسی نے ایکشن نہیں لیا، سوات کے عوام اور سول سوسائٹی نے وزیر اعظم عمران خان ، اور چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کی ہے اس کی انکوائری کریں کہ کیوں ان پرانے اور سوات کی شناخت رکھنے والے درختوں کا کاٹا گیا
2,234 total views, no views today



