سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ریسکیو1122سوات کے ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریسکیو کی تمام خدمات بالکل مفت ہیں حتیٰ کہ 1122پر موبائل یا ٹیلیفون کال بھی ٹول فری ہے اسلئے شہری کسی بھی حادثہ یا نا گہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کو فوری مطلع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے ہفتہ وار پروگرام”حال احوال” میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کے دوران کیا محکمہ اطلاعات سوات کے ریجنل ڈائریکٹرغلام حسین غازی بھی اس موقع پر موجو د تھے عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو کی خدمات گھریلو حادثات سے لے کر روڈ ایکسیڈنٹ ،آتشزدگی،زلزلہ و دیگر قدرتی آفات ، کنویں میں انسان یا جانور گرنے اور دریا میں کسی کے ڈوبنے تک محیط ہیں اس مقصد کیلئے ادارے کے پاس جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولنس اور تربیت یافتہ عملے کے علاوہ فرسٹ ایڈ کے تمام آلات و ادویات اور لوہے و کنکریٹ کو توڑنے کیلئے کٹنگ مشینری بھی ہمہ وقت دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کا عملہ دن رات ڈیوٹی کیلئے ہمیشہ چوکس رہتا ہے ریسکیو 1122اہلکار خود کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیںآندھی ہو یاطوفان،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیورز نے قابل قدر پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دی ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے مزید بتایا کہ یہ سروس اب تک متاثرین کو ریکارڈ سات منٹ دورانیہ کے ریسپانس ٹائم سے ریلیف فراہم کر رہی ہے متعدد بار جان لیوا حادثے کے شکار زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیااور ان کی جان بچائی گئی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اورایم پی اے کی انتھک کوششوں سے سیدو شریف میں مینگورہ سٹی اور دیگر علاقوں کیلئے اس سروس کا آغاز کیا گیااور ایمرجنسی بنیادوں پر اس منصوبہ کو عملی جامہ پہناکر عوام کو ریسکیو1122کی شکل میں انمول تحفہ دیا گیااب عوام کو چاہئے کہ دن ہو یا رات کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں 24گھنٹے ریسکیو 1122کی سہولت ایک کال پر حاصل کریں اس موقع پر آن لائن سامعین اور ناظرین نے سوشل میڈیا پر بھی ان سے مختلف سولات کئے جبکہ تمام نے ریسکیو 1122سوات کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے مستعد عملے کو خراج تحسین پیش کیااکثر نے ریسکیو1122کے عملہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز نے جذبہ خدمت اور پوری دلجمعی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے کرثابت کیا کہ ریسکیو 1122کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔
1,766 total views, no views today



