مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )غیر سرکاری تنظیم MARSO اورعوامی ویلفئر سوسائٹی کے تعاون سے مٹہ کے مین بازار میں واک اور بٹ خیلہ ملاکنڈ میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت 2 ستمبر کو Plant for Pakistan کے نام سے منانا تھا،واک مٹہ بازار سے ہوتے ہوئے اللہ اکبر چوک مٹہ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہواسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین سید محی الدین اور دیگر کا کہنا تھا کہ شجر کاری اور ملک کو سرسبز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے MARSO کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے نہ صرف شہریوں میں شعور اور آگاہی تھا بلکہ شجر کاری کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا، ان سرگرمیوں کے ذریعے MARSO نے موجودہ حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وڑن 5 برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کوسراہنا تھا ، اس موقع پر مشیر وزیراعظم برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا کہ پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس مہم بھرپور کردار اداکیا جائے تاکہ پاکستان کو درپیش سنگین ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جاسکے وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک میں 198 پوائنٹس بنا دیے ہیں جہاں سے شہریوں کو مفت پودے مل سکتے ہیں ۔سیمنارمیں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے پاکستان کے بڑے چھوٹے شہروں میں پودے لگائے جائیں گے اور دس ارب درخت لگانے کی مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائیگا
1,502 total views, no views today



