سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )چیئرمین ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی سوات ضلعی کونسلر سید افضل شاہ نے اپنے یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ،علاقے کے عوام کا بڑا مسئلہ حل کردیا ، اہلیان علاقہ نے ضلعی کونسلر کا شکریہ ادا کیا ، چیئرمین ہیلتھ سٹنڈنگ کمیٹی سوات اور ممبر ضلعی کونسل سید افضل شاہ نے اپنے یونین کونسل ہزارہ میں اپنے محنت ،سی ڈی ایل ڈی اور مقامی تنظیموں کے تعاون سے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا ، یو سی ہزارہ کے سب سے بڑے راستے پر تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا گیا ، اس موقع پر سید افضل شاہ نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور عوام کے خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ، عوام کے بنیادی مسائل کے حل تک چھین سے نہیں بیٹھوں گا ،راستے کی تعمیر سے علاقے کے سینکڑوں آبادی والے علاقے کے عوام کو ریلیف ملے گا ،انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نئی منتخب ممبران اسمبلی سے توقع رکھتاہوں کہ وہ ضلع سوات کے عوام کے مسائل کو حل کرینگے ، افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ اور یوسی ہزارہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ علاقے کے عوام نے ضلعی کونسلر سید افضل شاہ کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں دعائے خیر بھی مانگی گئی ۔
1,256 total views, no views today



