سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کے دوسرے حصوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بھی “پلانٹ فار پاکستان ڈے” کا قومی دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ کی ہدایات کے تحت سوات، شانگلہ، بونیر، دیر پائیں و بالا اور چترال میں ضلعی انتظامیہ نے شجرکاری کے حوالے سے تعلیمی اداروں، تھانوں اور دیگر محکموں کی سطح پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جن میں چھٹی کے باوجود طلبہ و طالبات، اساتذہ، وکلاء، پولیس اہلکاروں، شہری دفاع کے رضاکاروں اور دیگر شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا محکمہ جنگلات نے اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں قیمتی پھل دار اور آرائشی پودے تقسیم کئے جنہیں پارکوں، تعلیمی اداروں، شاہراہوں، ندی نالوں اور دریا کنارے لگایا گیا شہریوں نے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق اگلے پانچ سال کے دوران دس ارب درختوں کا ٹارگٹ پورا ہونے تک شجرکاری کی یہ مہم جاری رکھنے اور انکی حفاظت یقینی بنانے کا عزم بھی دہرایا۔
1,334 total views, no views today



