مینگورہ، اسلام آباد میں صحافیوں پر ہونے والے تشددکے خلاف مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیایہ مظاہرین گونوازگواورصحافت زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے
جہاں پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمدقبال،سہیل سلطان ایڈووکیٹ،نجیب اللہ خان اوردیگرنے کہاکہ صحافیوں پر تشددصحافت کی آزادی پر حملہ ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو پولیس وردی میں ملوث افراد نے شدیدتشددکا نشانہ بنایا اوریہ صحافیوں کو حقائق سامنے لانے کی سزا دی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراب صحافیوں کو تشددکا نشانہ بنانے لگی ہے مگرریاست کے چوتھے ستون کوہلانے کی کوشش کرنے والی حکومتیں کبھی بھی قائم نہیں رہ سکتیں،انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو تشددکا نشانہ بنانے والے عناصر کو فوری طورپر بے نقاب کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے،اس موقع پر شوکت علی خان ،امین جان ،ظفر علی خان اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جس کے بعدمظاہرین منتشرہوگئے۔
338 total views, 1 views today