سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) پی ایم ایل ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر اب دکھائے۔ ن لیگ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو موقع ملنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مالم۔جبہ میں اپنے رہائش گاہ پر ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کرکے تبدیلی کے نام پر ان کو ووٹ دیا ہے اور صوبے ، مرکز اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے۔ اس لئے اب موجودہ حکومت سوات کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور یہاں کے عوام کی مشکلات کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ ٹو فتح پور، بحرین ٹو کالام اور کالام ایکسپریس وے سمیت 220 کے وی گرڈ سٹیشن اور مردان مینگورہ سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری حکومت کے کارنامے ہیں۔ اس کے لئے فنڈ فراہم ہوچکا ہے۔ اب موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کو بروقت مکمل کرلے، جب کہ گرڈ سٹیشن پر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کو چالو نہ کرنا تعجب کی بات ہے ۔
1,416 total views, no views today



