سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلع سوات میں محکمہ جنگلات نے فارسٹ کی 5 چیک پوسٹوں کو ختم کردیئے ۔زرائع کے مطابق محکمۂ جنگلات نے مختلف علاقوں میں ٹمبر مافیا کی سمگلنگ روکنے کیلئے پانچ چیک پوسٹوں فضاگٹ، جہان آباد، فتح پور، پیر کلے اور پانڑ کی فارسٹ چیک پوسٹوں کو ختم کردیا۔ ان چیک پوسٹوں سے عملہ بھی واپس بلالیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر یوسف خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ان چیک پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق کی اور کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ان چیک پوسٹوں کی کوئی کارکردگی نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کو ختم کرکے جنگلوں کے قریب منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیک پوسٹوں کی کارکردگی صفر تھی اور ان کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی تھی۔ ہمارے ساتھ سٹاف کی کمی ہے جس کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں کے عملہ کو جنگلوں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ جنگلات کی کٹائی میں کمی اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔
1,188 total views, no views today



