سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات پولیس نے قانون کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات پر سودو خوروں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں سود خوروں کی تفصیلات مختلف ذرائع سے اکھٹی کی گئیں جو معصوم عوام کو سود کے جال میں پھنسا کر انکا استحصال کرتے ہیں اور ان سے ناجائز رقم بٹورتے ہیں گزشتہ شب ضلع پولیس سوات نے کاروائی کر تے ہو ئے ضلع کے مختلف علاقوں سے 7سو دخوروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مختلف لوگوں کو سود پر رقم دے رکھی ہے اور اب سود بڑھتے بڑھتے اصل زرسے بھی بڑھ گیا تمام سود خوروں کے خلا ف سود ایکٹ 2016کے تحت ایف آئی آردرج ہو چکے ہیں ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اس با ت کا اعادہ کیا ہے کہ سود خوروں کے خلاف یہ آپریشن اس معاشرتی برائی کی بیخ کنی تک جاری رہے گا اور اس لعنت کا ضلع بھر سے مکمل خاتمہ کیا جا ئیگا ڈی پی او سوات نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں ضلع پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ . کے ان نا سوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
1,546 total views, no views today



