سوات، سوات میں مزید چھ ڈینگی کے نئے کیسز سامنے اگئے ، سات سالہ بچے سمیت چھ افراد ہسپتال داخل ہوگئے ، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پیرکے روز مزید چھ افرادکو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کی این ایس ون ٹیسٹ ہوئے ،
ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت انے پر ان تمام مریضو ں کو ہسپتال داخل کیا گیا، جن میں سے تریاسٹھ سالہ امین سکنہ جامبیل، افتاب احمد سکنہ مینگورہ، سعید اللہ سکنہ امانکوٹ، اقصٰی سکنہ گالوچ، شمشیر علی سکنہ سیدو شریف کالج کالونی، ابراہیم کا تعلق کالج کالونی سے ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک بچی سمیت چھ افراد سیدو شریف ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج ہے، اب تک اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے ایک سو تیرہ افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
316 total views, 1 views today