سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے چیف کنزرویٹر اظہر علی خان سوات پہنچ گیا ،وہ کل صبح ڈی سی آفس میں درختوں کی کٹائی بارے اہم پریس بریفنگ دینگے، جس میں ڈی سی سوات اور دیگر افسران شریک ہونگے ،محکمہ جنگلات کے کنزویٹیو کو وزیراعلی کی جانب سے احکامات جاری ہوئے تھے کہ وہ سیدو شریف میں چنسر کے درختوں کی کٹائی کی انکوائری کریں جس کے بعد وہ سوات پہنچ گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع سوات میں جگہ جگہ پر درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے احتجاج بھی کیا گیا ہے ،سیدو۔شریف۔سمیت جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او کے حکم پر چارسو سے زائد درختوں کو کاٹا گیا ہے جس میں نصف صدی سے زائد عمر کے درخت بھی شامل ہیں ۔
2,115 total views, no views today
Comments



