سوات، شاہی خاندان کے اہم شخصیت اور تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کو تحریک انصاف نے پارٹی سے نکال دیا، پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی شاہی خاندان کے اہم خاتون ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد کو زیب کو پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے،
پارٹی ذرائع کے مطابق مسرت احمد زیب نے پارٹی کے قائد عمران خان کیخلاف ایک نجی ٹی وی میں باتیں کیں، جبکہ انہوں نے عمران خان کے مطالبہ کو بھی پورا نہیں کیا اور اپنا استعفیٰ پارٹی کیساتھ جمع نہیں کیا گیا ، جس کے بعد پارٹی قائد نے مسرت احمد زیب کو پارٹی سے نکالنے کے احکامات جاری کردیئے ، پارٹی سے نکالنے جانے کے بعد مسرت احمد زیب کیساتھ اس حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موبائل نمبر مسلسل بند ارہا تھا۔
395 total views, no views today
Comments


