سوات(سوات نیوزڈآٹ کام)ضلع سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن 14اکتوبر کو ہونگے، پاکستان تحریک انصاف نے دونوں صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے ناموں کو فائنل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 کیلئے ساجد خان جبکہ حلقہ پی کے 7 کیلئے حاجی فضل مولا کو ٹکٹ جاری کیا جائیگا، ان ناموں کی کو عمران خان نے بھی فائنل کیا ہے ، جس کا اعلان ائندہ ایک دو روز میں کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق طویل بحث مباحثہ کے بعد دو ایم پی ایز نے دونوں کے نام فائنل کئے اور اس کو عمران خان کو بھجوادیئے گئے ہیں، جس کا اعلان عمران خان ائندہ ایک دو روز میں کردینگے ، جس کے بعد باقاعدہ مہم بھی شروع کی جائے گی ، دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان حلقوں کیلئے سردار خان اور وقار خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ان حلقوں پر سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے
1,502 total views, no views today



