سوات،سوات میں حلقہ پی کے 86 کے میں ضمنی الیکشن کے لئے اے این پی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی نے جیت کے لئے سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لئے حلقہ کے حامیوں کا مشاورتی جرگہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ، حامیوں نے بھی ڈاکٹر حیدر علی کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا گرین سگنل دیتے ہوئے ساتھ چلنے کا عہد کرلیا،
خوازہ خیلہ میں ہونے والے حامیوں کے جرگہ سے خطاب کرت ہوئے اے این پی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ حامیوں پر پر چھوڑدیا تو حامیوں نے انہیں مکمل اختیاردیتے ہوئے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھرلی اس موقع پر ڈاکٹر حیدرعلی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہیں لیکن دور اقتدار میں حلقے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پارٹی کے نظریے اور باچا خان کے فلسفے کی خاطر برداشت کیا ، لیکن اب سیاسی مستقبل کے لئے اہم فیصلے کرنے کا وقت ہے اور علاقے کوترقی کی طرف گامزن کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے کارکنان کے ساتھ باہمی مشورے اور اتفاق رائے سے لائحہ عمل طے کریں گے اور علاقے اور لوگوں کی مفادات کے لئے فیصلے کئے جائینگے ،اس جرگہ کا مقصدڈاکٹر حیدرعلی کو اے این پی کو خیرباد کہہ کر ضمنی آنے والے ضمنی الیکشن میں جیتنے کے لئے اپنی سیاسی وفاداری کا فیصلہ کرنا تھا جس کے لئے وہ اپنے حامیوں کا اعتماد حاصل کرناچاہتے تھے دوسری جانب اگر وہ تحریک انصاف میں چلے جاتے ہیں تو تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار محمد زیب خان اور ان کے حامی کارکنوں کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعلی کی شدید مخالفت ہوسکتی ہے ۔
485 total views, no views today


