سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے گاوں باماخیلہ کے مشران اور پولیس افیسرز کے درمیان معاملات طے پا گئے ، پولیس اطلاع کے بعد پانچ منٹ میں متعلقہ جگہ پہنچے گی جبکہ علاقہ کے عوام فائرنگ سے اجتناب کرینگے ، مشاورتی جرگہ ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری کے افس میں ہوئے ، جس میں گاوں باماخیلہ کے مشران نے شرکت کی، اس موقع پر امن امان کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین اس بات پر راضی ہوگئے کہ علاقہ کے عوام فائرنگ رات کے وقت نہیں کرینگے، جہاں سے پتھر پھینکنے کے اطلاع موصول ہوتی ہے تو پولیس متعلقہ جگہ تک پانچ منٹ میں پہنچے گی اور سرچ اپریشن شروع کریگی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان راضی ہو گئے ، اس موقع پر ایس ایچ او راحت علی خان بھی موجود تھے۔
1,690 total views, no views today
Comments



