سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اور ناظم یونین کونسل نویکلے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ، باخبر ذرائع کے مطابق ناظم شوکت علی جو پاکستان تحریک انصاف کے جائنٹ سیکرٹری تھے ، انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردی اہے، انہوں نے کہا کہ ممبر ان اسمبلی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی عوامی خدمت کی بجائے ذاتی کاموں میں مصروف ہیں وہ عمران خان کے وژن کیساتھ نہیں چل رہے ، اس وجہ سے ممبران اسمبلی سے دلبرداشتہ ہوگیا ہوں اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر عوامی خدمت نہیں کرسکتا تو پھر عہدہ بھی نہیں رکھنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو پھر بنیادی رکنیت بھی چھوڑ دونگا۔
1,038 total views, no views today
Comments



