سوات، سوات میں ڈینگی بخار کے مزید پانچ کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد ایک سو تیئس تک پہنچ گئی، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ضلع سوات میں ڈینگی بخار کا سلسلہ گزشتہ دو مہینوں سے جاری ہے، اب تک اس مرض سے مبتلا افراد کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے،
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے، جس میں باویس سالہ عبداللہ سکنہ امانکوٹ، فضل واھد سکنہ فیض اباد، عدنان سکنہ سیدو شریف عقبیٰ، اور نائلہ سکنہ فیض اباد شامل ہے۔ ڈینگی بخار مرکزی شہر مینگورہ کے دو مختلف علاقوں سے شروع ہو کر پانچ محلوں اور دو تحصیلوں کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 8 افراد زیر علاج ہے جن میں سے پانچ مرد جبکہ تین خواتین شامل ہے، ہسپتال سے ایک سو پندرہ افراد کو علاج کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے۔
454 total views, no views today


