سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گائوں غر شین میں سکول بچوں پر چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے مطابق غر شین سے تعلق رکھنے والے چار بچے سکول سے واپس گھر ارہے تھے کہ گھر کے گیٹ کے اوپر کنکریٹ کا نیا چھت کیا گیا تھا جو بچوں پر ان گرا، اور ملبہ تلے چار بچے دب گئے ، گھروالوں اور مقامی افراد نے چار بچوں کو ملبہ سے نکالا جس میں دو بجے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے شدید زخمی تھے جن کو فوری طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ان کی علاج جاری ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا، دونوں جاں بحق بچوں کو ابائی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا
1,378 total views, no views today
Comments



