سوات،پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پرچم ، ڈنڈوں اور گانوں کیساتھ جلسہ گاہ کے جانب گامز ن ، مینگورہ شہر کو انے والے مختلف شاہراہوں پر منچھلے ناچتے ہوئے نشاط چوک کی طرف جارہے ہیں، تحریک انصاف کا جلسہ اب سے کچھ دیر بعد مینگورہ شہر کے مصروف ترین نشاط چوک میں شروع ہو رہا ہے،
جس میں ممبران اسمبلی بھی شرکت کرینگے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا جلسہ گاہ امد شروع ہو چکا ہے، کارکن اپنے ہاتھوں میں پارٹی پرچم ، ڈنڈے ساتھ لائے ہیں جبکہ مختلف گاڑیوں میں گانے تیز اواز میں لگا کر اس پر ناچتے نظر ارہے ہیں اور وہ جلسہ گاہ کی طرف جارہے ہیں، کارکن موٹر کاروں، سوزوکے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہیں۔
346 total views, no views today
Comments


