خوازہ خیلہ( تحصیل رپورٹر) خوازہ خیلہ میں تین مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق خاتون گولی چلنے سے شدید زخمی چالیار میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید زخمی ،پولیس زرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے نواحی گاوں بابو میرہ میں یوسف خان ولد سیداجان گولی لگنے سے جان بحق ۔قتل یا خودکشی وجہ معلوم کرنے کیلئے پولیس کے رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی دوسرے طرف خوازہ خیلہ لنڈیکس میں احسان اللہ نے بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے اس کے بیوی شدید زخمی جبکہ تیسرا واقعہ چالیار میں 28سالہ نوجوان عزیز ولد شیر احمدسکنہ سمبٹ نے نواب کے گھر میں چھت پر ولڈنگ کا کام کرنے کے دوران اچانک کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ میں طبی امداد دینے کے بعد سیدوشریف منتقل کردیا جبکہ جانبحق ہونے والے یوسف خان کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا۔
1,016 total views, no views today



