سوات(خورشید علی )بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر اور کام میں تعطل کیخلاف عوام کا صبر لبریز، حکومت اور پی ٹی ائی کو کھری کھری سنادی، سٹی ایم پی اے ایک مہینہ کا وقت دیدیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بائی پاس سڑک پر رہائش باشندوں ، دکانداروں، ٹرانسپورٹراور دیگر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران صوبائی حکومت اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 5 کو عوام نے کھری کھری سنادی، عوام کا کہنا تھا کہ اگر ایم پی اے کے پاس فنڈز نہیں تھے تو انہوں نے ٹھیک ٹھاک سڑک کو کھنڈر کیوں بنا دیا، ادھورے کام کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر ہر وقت دھول اڑتی ہے جس کی وجہ سے روڈ کے قریب رہائش پذیر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں، مظاہرین نے سڑک پر کام بندش کیخلاف کئی گھنٹوں تک سڑک کو بند رکھا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے سٹی ایم پی اے کو ایک مہینہ کا وقت دیدیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ایک ماہ میں سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے بصورت دیگر بڑا احتجاج کیا جائےگا، جس میں سڑک کی بندش بھی شامل ہوگی۔
1,342 total views, no views today



