اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے استعفے دیں اور کل اسمبلی میں ہی بتائیں گے کہ کون جمہوریت کے ساتھ ہے اور کون اس کے خلاف۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں آج ہمارے خلاف باتیں کی گئیں اور کہا گیا کہ ہم جمہوریت گرانے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کا کل تفصیلی جواب دیں گے اور تحریک انصاف کے تمام ارکین کا پارلیمنٹ میں کل آخری دن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دلیل کے ساتھ بتائیں گے کہ ظالم طبقے اکٹھے ہوکر کس طرح جمہوریت کے نام پر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ آج شام کو تقریر کر کے اہم اعلان کروں گا جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق جرگہ لے کر مذاکرات کے لئے آرہے ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ وزیراعظم کا استعفی لئے بغیر وہ اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔
414 total views, no views today


