سوات،پاکستان تحریک انصاف کے پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ائینی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، جب تک عوام کو بنیادی حقو ق اور ملک میں عملی جمہوری نظام نافذ نہیں ہوتا تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،
ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا کہ نام نہاد مولوی حضرات جمہوریت کیلئے خطرہ ہے نہ تحریک انصاف ، مولانا فضل الرحمان بے جا الزامات لگانے سے گریز کرے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور جے یو ائی موروثی سیاستدانان ہے ، کبھی باپ کبھی بیٹیا اور کبھی نواسا ،نواسی، بتیجھا ، بتیجھی سیاستدان اور پارٹی رہنما بنتے ہیں، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس میں عام لوگوں نے الیکشن لڑا اور جیتا ، اس میں اس جماعت میں باپ کے بعد بیٹا پارٹی قائد نہیں بنتا، انہوں نے کہ اکہ تحریک انصاف ائینی ، عوام کی حقوق اور عملی جمہوری نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، اور اس جدوجہد سے وہ کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ جے یو ائی جو جلسے کررہی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے
406 total views, no views today


