سوات،سوات میں انٹی کرپشن پولیس نے ڈرگ انسپکٹر نذیر احمد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ،غیر قانونی طور پر ادویات کی سیمپل اور انڈین ادویات فروخت کرنے والا شخص بھی گرفتار کرلیا گیا ،ڈرگ انسپکٹرنذیر احمد کے خلاف 15جولائی کو رشوت ستانی
اور کرپشن کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ،انٹی کرپشن سوات کے سرکل آفیسرعبدالحلیم نے میڈیا کو بتایا تھا عوامی شکایات کے پیش نظر انہوں نے سوات بھر میں کارروائی شروع کردی تھی اور ڈرگ انسپکٹر نذیر احمد کے خلاف ماہوار رقم کی وصولی کی شکایات بھی ملی تھیں اس دوران انٹی کرپشن پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ نشاط چوک مینگورہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پر حاجی صالح محمد ایک عرصہ سے ناٹ فار سیل اور دیگر غیر قانونی ادویات فروخت کررہاتھا اور اسی الزام میں ڈرگ انسپکٹر نذیر احمد کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ،انہوں نے بتایا کہ 15جولائی2014کو ڈرگ انسپکٹر نذیر احمد کے خلاف رشوت ستانی اور کرپشن کی پاداش میں مقدمہ علت نمبر کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور گذشتہ روز انہیں ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا ضیاء اللہ طورو کی ہدایت پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید انکوائری اور تفتیش کی جائے گی اور انہیں آج جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ناٹ فار سیل اور دیگر غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والے حاجی صالح محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
438 total views, no views today


