خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) جمیعت علماء اسلام کے سابقہ امیدوار حلقہ پی کے 3 کا ایک اہم مشاورتی اجلاس علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے حجرے منعقد ہوا ،جس میں پی کے تھری کے تمام کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلا م کے مشران نے علی شاہ خان ایڈوکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور عہد کیا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہینگے خواہ جو بھی پارٹی ہو یا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہو ں،مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو اپنا قائد تسلیم کرلیا اور بھرپور جوش وجزبے کے تحت علی شاہ خان کو ضمنی الیکشن میں کامیاب بنانے کا عہد کیا ،اخر میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں تمام کارکنوں کے جزبے کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ میں کبھی بھی کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا اور کارکنوں کو جلدہی فیصلے کے خوشخبری سنائینگے۔
2,044 total views, no views today



