سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے حلقے مٹہ میں چوری کی پر اسرار سرگرمیاں جاری ، پولیس کا سرچ اپریشن ، سات مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ بر آمد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ابائی علاقے مٹہ اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے وجہ سے پولیس نے مختلف علاقوں ایس پی خانخیل اور ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری کی قیادت میں سرچ اپریشن کیا جس میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا ، اس موقع پر ایس پی اپریشن خانخیل نے کہا کہ مٹہ اور دیگر علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اپریشن کیا جارہا ہے جبکہ رات بھر گشت کا نظام بھی موثر کردیا ہے تاکہ عوام کی تشویش کا خاتمہ ہوسکیں اور انکی اعتماد کو کو بحال کیا جاسکیں ۔
1,588 total views, 4 views today
Comments