سوات(سوات نیوزڈآٹ کام )خوازہ خیلہ میں بارتیوں کی گاڑی اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، زخمی سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل، خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سے جانیوالے باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی باعث عالم گنج کے مقام پر مخالف سمت سے انے والے موٹر کار سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد دونوں گاڑیوں میں زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے
1,302 total views, no views today
Comments



