مٹہ ( نما ئندہ )مٹہ میں گھروں کو پتھر پھینکنے دروازوں کو زرو زرو سے کھٹکھٹانے اور عوام کی طر ف سے لگاتار ہوائی فائرنگ سے پیدا ہونے والے صورتحال کو قابوں کرنے کیلئے امن کمیٹی مٹہ پاک فوج پولیس اور انتظامیہ ایک پیچ پر مشترکہ طور پر ہوائی فائرنگ روکنے اور گھروں کو پتھر پھینکنے والوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کاروائی کرنے کا فیصلہ عوام ہوائی فائرنگ اور پتھر پھینکنے والے اپنے عمل سے گریز کریں ورنہ مجبوراً عوام میں خوف وہراس پیدا کرنے والوں کی خلاف انسدادی دہشت گردی اایکٹ کی خلاف کاروائی کی جائیگی عوام دن اور خاص کر رات کو ہوائی فائرنگ نہ کریں امن کمیٹی مٹہ کے چیرمین کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان اور جنرل سیکرٹری جاوید خان کے اہم اجلاسوں کی بعد میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق اس وقت مٹہ تحصیل میں لوگوں کی گھروں کو پتھر پھینکنے اور دروازوں کو کھٹکھٹانے اور عوام کی طر ف سے ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال کی خلاف امن کمیٹی مٹہ کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد کے دفتر میں ہوا جس میں ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی بعد میں امن کمیٹی مٹہ اے سی مٹہ اور ڈی ایس پی مٹہ اور دیگر ذمہ داروں نے پاک فوج مٹہ کے ذمہ داروں کیساتھ بھی ایک اور اہم اجلاس کی جسمیں پاک فوج کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی دونوں اہم اجلاسوں کی بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امن کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیرمین کر نل ایٹائرڈ عبدالغفار خان اور جنرل سیکرٹری جاوید خان ،ثنا ٗ للہ خان فاروقی ، شیر بہادر زادہ خان ،سیدا کبر خان ، شیر بہادر خا ن ڈاگئی ،رحیم اللہ سخرہ اور جہانگیر خان نے کہا کہ دونوں اہم اجلاسوں میں فیصلہ ہوا کہ موجود ہ خوف وہراس کو ختم کرنے کیلئے اب امن کمیٹی مٹہ تحصیل پاک فوج مٹہ پولیس اور انتظامیہ نے ملکر مشترکہ کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس خوف وہراس کو ختم کرنے کیلئے اس حالات کو پیدا کرنے والوں کی خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ گھروں کو پتھر پھینکنے والے لوگ اپنے اس کام سے گریز کریں جبکہ عوام بھی ائندہ کیلئے دن اور خصوصاً رات کو فائرنگ کرنے سے مکمل طور پر دور رہے انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر مقامی کمیٹیاں بناکر پتھر پھینکنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی خلاف سخت کاروائی کی جایئگی اور ذمہ دار افراد کی خلاف انسداددہشت گردی کی ایکٹ کی تحت کاروائی کی ہوگی اسلئے ملوث افراد اس سخت قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے عوام میں خوف وہراس پیدا کرنے سے گریز کریں
1,592 total views, no views today



