سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ایم این اے مراد سعید کی کوششیں ، سوات کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے بڑوں کی بیٹھک، بجلی بحران حل کرنے کے لئے پلان تیار، حکمت عملی وضع ، آئندہ چند دنوں میں چکدرہ گریڈسٹیشن سے بجلی سپلائی شروع ہوگی ، کبل اور مٹہ گرڈاسٹیشنوں کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص، سوات میں سیاحت کے فروغ پرتوجہ مرکوز، سوات کے طول وعرض میں لنک سڑکوں کی تعمیر کیلئے سروے ٹیم مقرر، آئندہ ہفتہ سوات میں بڑے بڑے منصوبوں کاافتتاح کرنے کیلئے تمام ترانتظامات کوآخری شکل دیدی گئی ، تفصیلات کے مطابق سوات کو حقیقی معنوں میں ماڈل ضلع بنانے اورسوات میں بجلی بحران ختم کرنے اور سوات کو سیاحوں کی توجہ کامرکز بنانے کے لئے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی مرادسعید کی کوششوں کی وجہ سے سوات کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ایک ٹھوس حکمت عملی وضع کردی گئی ہے اور مرادسعید اس حوالے سے کافی سرگرم عمل آرہے ہیں اس سلسلے میں جب مرادسعید سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ جلد ہی چکدرہ گرڈا سٹیشن ابتدائی ٹیسٹ بجلی سپلائی شروع کرے گا۔ اور 15 اکتوبر سے قبل ہی اس کاباقاعدہ افتتاح کیاجائیگا انہوں نے بتایاکہ کبل اور مٹہ گرڈاسٹیشنوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور واپڈا حکام سے بات ہوئی ہے اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے اس بارے ہمیں بریفنگ دی ہے ان دونوں گرڈاسٹیشنوں کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کی جائیگی جس کے ساتھ سوات میں بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ حل ہوجائیگا اور بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیاجائیگا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو جو نعرہ دیاتھاکہ’’ بجلی زما مرضی زما‘‘ اس کو عملی کرنے کے لئے سوات میں پیدا ہونے والی بجلی سوات کے لئے مختص کریں گے ، انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے ایک اعلیٰ سطحی کے ایک اجلاس میں سوات کی سڑکوں کے حوالے سے طریقہ کار بھی وضع کردیا ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان ، مرادسعید اور سپیکر قومی اسمبلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوئے ، جسمیں سوات کے طول وعرض میں لنک سڑکوں کی تعمیرکیلئے طریقہ کار اور فنڈ جاری کرنے پر بحث ہوئی ، انہوں نے کہا کہ سوات کے طول وعرض میں لنک سڑکوں کوتعمیرکریں گے تحصیل کبل کے علاقوں لانگنڑ، شلہنڈ، کالاکلے یوسی، برہ سمئی ، ٹال ، دردیال ، قلاگے روڈ، دیولئی ، ملکانہ ، گالوچ ، اشاڑے ، ہزارہ ، ملوچ ، کانجو لنک روڈ ، شور، پیوچار، گوالیرئی ، بحرین ، کالام مینگورہ کے تمام لنک سڑکوں کی تعمیرکیلئے سروے ٹیم مقررکی گئی ہے ۔ سروے کے بعد آئندہ بجٹ میں اس کیلئے فنڈ مختص کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چائنہ کے ساتھ اہم میٹنگ ہونیوالی ہے ، جس میں وزیراعلیٰ محمودخان پرویز خٹک ، مرادسعید اوردیگر متعلقہ افراد شرکت کریں گے ، جس میں سوات موٹروے کوسی پیک میں شامل کرنے کی تجویز زیرغور ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور ایکسپریس وے اس منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ہفتہ وزیراعلیٰ محمودخان اور میں سوات میں بڑے بڑے منصوبوں کا افتتاح کرینگے اورسوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے ہم بھرپور اورعملی طورپر اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات کی ترقی اورخوشحالی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ کیونکہ اب مرکز اور صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے غیورعوام نے جب تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیاتو تحریک انصاف نے ان کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بارسوات کو وزارت اعلیٰ کااعزاز دیکر ایک نیا تاریخ رقم کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے کپتان کاتعلق بھی سوات سے ہے ، اور ان کے ٹیم میں اہم کھلاڑی ڈاکٹر امجد اورمحب اللہ خان کاتعلق بھی سوات سے ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف سواتیوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے اورعوامی اعتماد پرپورااترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
2,102 total views, no views today



