سوات، تحصیل مٹہ میں ٹرک بجلی کے ہیوی لائن سے ٹکرا گئی، ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ، مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ جلالہ اشاڑے میں سڑک کے اوپر گزرے ہوئے بجلی کے ہیوی لائن سے ٹرک ٹکرا گیا، جس کا کرنٹ لگنے سے
ڈرائیور لقمان ولد عظیم اور بخت علی سکنہ پبی پشاور بے ہوش ہوگئے ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال اور بعد ازاں سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ پہنچایا گیا ، لیکن وہ جانبرد نہ ہو سکے اور اپنی جان گنوابیٹھے، دونوں کی لاشوں کو ابائی علاقہ روانہ کردی گئی۔
388 total views, no views today
Comments


