سوات( سوات نیوزڈا ٹ کام) گھروں میں پتھر پھینکنے والے نامعلوم افراد کاگروہ مینگورہ شہرمیں بھی داخل ہوگیا ہے ا ن نامعلوم افراد نے شہرمیں داخل ہوتے ہی مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ میں پولیس چوکی سے 2فرلانگ کے فاصلے پر رات کے وقت گھروں میں پتھروں کی بارش شروع کردی ، اس دوران جب لوگوں نے بارامہ چوکی کو اطلاع دی تومعلوم ہوا کہ چوکی مکمل طور پر خالی ہے اور پولیس کا موقف تھا کہ وہ پٹھانے میں پولیس کی ضرورت تھی وہاں چلے گئے ہیں تاہم نامعلوم افراد کی طرف سے کافی دیر پتھر پھینکنے کا یہ سلسلہ جاری رہا اور پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، اور لوگوں میں کافی تشویش پائی گئی ، علاقے میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان لوگوں کا تعاقب شروع کیا اور گھروں میں ڈیوٹی شروع کرکے صبح تک وہ اپنے حفاظت پر مامور رہے تاہم پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس پر اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر پولیس کے ناک کے نیچے بھی کوئی محفوظ نہ ہو تو پھر دور دراز علاقوں کے عوام کا توخداہی حافظ ، بارامہ پولیس کی ویسے بھی کارکردگی ناقص ہے اور اس علاقے میں اس سے قبل چوری کی کئی وارداتیں ہوئی ہے اب گھروں میں بھی لوگوں کا غیرمحفوظ ہونا بارامہ پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اگر وہ کوئی معمولی کام چرس وغیرہ برآمد کرتے ہیں تو اس کو بڑھاچڑھاکر پیش کرتے ہیں اور اس طرح کے واقعات پرچشم پوشی اختیارکرکے سب اچھاہے یہ اکتفا کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
1,579 total views, no views today



