سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں پہلی مرتبہ اوپن ریس اور باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کرانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، سوات ہیلتھ جیم نے ملک بھر کو مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر عمر کے افراد کو شرکت کی دعوت دیدی، سوات ہیلتھ جیم کے ڈائیریکٹر میاں جاوید حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعہ کے روز دوپہر دو بجے قمبر بائی پاس سے لیکر فضاگھٹ بائی پاس تک دوڑنے کے مقابلے کیساتھ ساتھ ، گولہ پھینکنے اور رسہ کشی کے مقابلے ہونگے، جس میں ملک بھر سے لوگ اور کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریس کا مقابلہ دو بجے شرو ع ہوگا، اور یہ ریس چار کلومیٹر پر محیط ہوگا، جبکہ اتوار کے روز باڈی بلڈنگ کے مقابلے بھی ہونگے، جس میں بھی ملک بھر کے کھلاڑی حصہ لیں سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صحت مندانہ سرگرمیاں شروع کرنا ہے، تاکہ معاشرے کے افراد صحت مند ہوں اور وہ خراب سرگرمیوں سے بچ سکیں ۔
1,454 total views, no views today



