بریکوٹ،واپڈا اہلکار اپنا قبلہ درست کریں ورنہ گھروں کو جانے کے لئے تیار ہوجائیں ۔متعلقہ اہلکاروں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،اپنے من پسند لوگوں اور رشوت کے ذریعے لوگوں کو ٹرانسفرمر فراہم کرتے ہیں ،جبکہ مستحق لوگ بیس اور پچیس دنوں تک تاریکی
میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔پورے تحصیل بریکوٹ اور خاص کر محلہ چنیوگان اور دیگر علاقے شدید مشکلات میں ہے ۔ایس ڈی او ،ایکس ۔ای ،این کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائیں ،بصورت دیگر عوام سڑکوں پر لاکر خود قیادت کرونگا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے لیکن واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور ظلم جاری ہے ،سواتی عوام کو ایک مسلسل عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ایس ڈی او ،ایکس ۔ای ،این رشوت کے بدلے ٹرانسفرمر فراہم کرتے ہیں ، جبکہ رشوت نہ دینے والے غریب لوگ ہفتوں تک اندھیروں میں زندگی گزارتے ہیں ۔اگر متعلقہ کرفٹ اہلکاروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا ،توسوات کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر لاکر ان اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔اعلی حکام ان نااہل اہلکاروں کا جلد از جلد تبادلہ ممکن بنائیں ،ورنہ زبردستی سوات سے نکال دونگا ۔اپنے عوام کو نہ اکیلے چھوڑدونگا اور نہ عوام کو تکلیف میں دیکھ سکتا ہوں ۔
412 total views, no views today


