سوات،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فی میل کی طرف سے اساتذہ کے تبادلے واپس لئے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا گیا، خواتین اساتذہ نے احتجاج کرنے کی دھمکی دیدی۔،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فی میل نے سوات بھر میں تین سو بہتر استانیوں کو سوات کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے گئے ہیں،
جس پر ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور ایک بحث چھیڑ دی گئی ہے،
ذرائع کے مطابق ڈی ای او فیمیل جن استانیوں کے تبادلے کئے گئے ہیں اس کا فاصلہ پچاس کلومیٹر سے لیکر سو کلومیٹر تک ہے، جو حکومتی فارمولے کیخلاف اور وہاں پر استانیوں کا جانا بھی مناسب نہیں ہے،
حکومتی فارمولے کے مطابق جن سکولوں کو تبادلے کئے ہیں ان میں ستر سے اسی تک طالبات ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں جو کہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے، تبادلے کرنے والے استانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نئے استانیوں کو بھرتی کرے تاکہ جو کمی ہے وہ پورا ہو سکے اور استانیاں اچھی طریقے سے طالبات کو پڑھائی کرے سکے، اس موقع پر استانیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تواحتجاجی تحریک شروع کرینگے
490 total views, no views today


