سوات، حلقہ پی کے اسی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈیڈک سوات کے چےئرمین ایم پی اے فضل حکیم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کو بجلی بلوں کی زیادہ رقم درج کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، اور ان کو بتایا کہ میٹر ریڈر گھر میں بیٹھ یونٹ درج کرتے ہیں اور اس مہینے زیادہ یونٹ درج کرنے کی وجہ سے بجلی
بلز ان کی برداشت سے باہر ہے جس پر ایم پی اے فضل حکیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واپڈا دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایس ای واپڈا فضل ربی کو پورے صورتحال سے آگاہ کیا، اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم نے آزادی کو بتایا کہ میں نے واپڈا والوں کو عوام کے غیض وغضب سے آگاہ کیا اور ان پر واضح کیا کہ عوام کو آپ کے مظالم کے حوالے نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہاکہ واپڈ والوں نے ناجائز بلزبھجوا کر عوام کی چیخیں نکال دیں ، ہم عوامی نمائندے ہیں اور اگر آج ہم اسلام آباد میں دھرنے دے رہے ہیں تو دھرنوں کا رخ اس طرف بھی ہوسکتا ہے ، کسی کوبھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عوام کو قربانی کا بنا کر جو بھی مرضی میں آئے کرکے دکھائے، انہوں نے کہاکہ ایس ای واپڈا فضل ربی نے یقین دہانی کرائی کہ جن صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا بل زیادہ آیا ہے اور انہوں نے بجلی کم خرچ کی ہو تو وہ تحریری درخواست واپڈا دفترپہنچادے ان کے شکایات کا ازالہ کیاجائے گا اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی ، تاہم ایم پی اے فضل حکیم نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلوں کو چیک کریں ، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ظلم وبربریت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دھرنوں کا رخ اس طرف بھی ہوسکتا ہے۔
559 total views, no views today


