سوات،ازادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے سوات سے درجنوں کارکن اسلام اباد روانہ ہوگئے ، دو کوسٹروں پر مشتمل قافلے کی قیادت خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کی، تحریک انصاف کے حلقہ پی کے کیاسی ، اسی کے کارکنوں نے مینگورہ بائی پاس پر صبح نو بجے کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئے ، جس کو لے جانے
کیلئے کوسٹرز موجود تھے، درجنوں کارکنوں نے دو پہر گیارہ بجے کے بعد اسلام اباد کیلئے روانہ ہوگئے ، اس موقع پر نادیہ شیر خان نے کہا کہ عمران خان ایک ائینی اور جمہوری جدوجہد کررہے ہیں جس میں تحریک انصاف کے کارکن ان کے ساتھ ہے، اس موقع پر کارکنوں کے ہاتھوں میں بینر زاور قومی پرچم تھے، جن پر عمران خان کیساتھ دینے کا عہد درج تھا۔اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے اکیاسی کے کارکن خود کو اکیلا نہ سمجھے ان کے رہائش اور خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
511 total views, no views today


