سوات،مٹہ پولیس کی اہم ترین کارروائی، قتل اقدام قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب اہم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، مٹہ پولیس کے مطابق پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم شفیع اللہ ولد عبدالجلیل سکہ باما خیلہ تحصیل مٹہ سوات کو گرفتار کرلیا ہے،
ملزم پر قتل ، اقدام قتل، دفعہ ایک سو اڑھتالیس ، ایک سو انچاس اور سیون اے ٹی اے درج تھا، ملزم کافی عرصہ سے رپوش تھے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردی گئی تھی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
399 total views, no views today
Comments


