مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی پہلی ملاقات کے دوران کیا ۔SHOبخت زادہ جس کو پولیس ادارے کے افسران نے مٹہ تحصیل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ مٹہ تھانہ تعینات کیا۔SHOبخت زادہ کا مٹہ آتے ہی مٹہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا۔میڈیا کے ذریعے بخت زادہ نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ پولیس کسی بھی شخص سے نفرت نہیں کرتی ہاں اگر نفرت کرتی ہے تو وہ ہے جرائم ،اس لئے ہم جرائم پیشہ افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جرائم کو چھوڑ کر ایمانداری کی زندگی بسر کرنا شروع کردیں بصورت دیگر ہم ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں گے۔اس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی اس لئے جرائم کے خاتمے کیلئے اور علاقے میں امن و امان کے لئے ضروری ہے کہ عوام پولیس کا ساتھ دیں اور جرائم کی نشاندہی میں پولیس کی مدد کریں۔
1,190 total views, 2 views today
Comments