سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کا عزم کر رکھا ہے عوام جان چکے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب کرانا وقت کی ضرورت ہے ترقی اور کوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے تحریک انصاف نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کا کلچر متعارف کرایا ہے وہ وقت گزر گیا جب ترقیاتی منصوبوں کا فنڈ چند لوگوں کے جیبوں کے نذر ہو جاتا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ حاجی فضل مولا کبل میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم، حلقہ پی کے 7 کے نامزد اُمیدوار حاجی فضل مولا اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور لوگوں نے تحریک انصاف سے کافی توقعات وابستہ کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 7 کے غیو ر عوام ضمنی الیکشن میں پارٹی کے نامزد اُمیدوار حاجی فضل مولا کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں گے اورعوام ایک بار پھر تحریک انصاف پر بھر پور اعتماد کرینگے ۔
982 total views, no views today



