سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)پی کے 7 ضمنی الیکشن ، سعید خان کا انتخابی مہم چلانے کیلئے حکمت عملی وضع کر دی گئی پی ٹی آئی رہنما سعید خان حلقہ پی کے 7 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی میدان میں ہے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کیلئے پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ نے طریقہ کار وضع کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 کے کارکنوں اور اہل علاقہ کا ایک اہم گرینڈ جرگہ ڈھیرئ ہاؤس میں منعقد ہوا جرگہ میں تحریک انصاف کے رہنما سعید خان کے انتخابی مہم چلانے کیلئے باقاعدہ طور پر حکمت عملی وضع کر دی گئی اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کیلئے طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا اور اس حوالے سے پارٹی کارکنوں اور دیگر رضا کاروں کو ٹاسک دیدیا گیا اس موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سعید خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 7 کے ضمنی انتخابات کا میدان جنون جیتے گا الیکشن میں مقابلہ نظرئیے اور پیسے کے درمیان ہو گا انہوں نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا پی کے 7 کے غیور عوام اور کارکنان ظلم کے خلاف دٹ چکے ہیں اور یہ ہم نے عمران خان سے سیکھا ہے انشاء اللہ عوام جیپ کے نشان کو جیت کا نشان ثابت کرکے حق کا فیصلہ دینگے پی کے 7 جیت کر عمران خان کو تحفے میں دینگے ۔
1,288 total views, no views today



