سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی اصلاحات کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، سوات میں بہتت تعلیم دینے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، گرلز سکولوں کے طالبات کے مسائل بھی سامنے ہیں کو حل کرینگے، ان خیالات کااظہار سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منظور احمد نے سوات کے ایک روزہ دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے، سیکرٹری منظور احمد نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سوات میں تعلیمی نظام بہتر کرنے کیلئے توجہ دے رہے ہیں، اس وادی کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کالجوں میں مسائل معلوم کرنے کیلئے خود دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں گرلز کالجوں میں بھی طالبات کو بہت مسائل در پیش ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرلیں۔
1,168 total views, no views today



