بریکوٹ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء اور سابقہ پی کے 81کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دھرنوں میں پڑے ہوئے ہیں جبکہ عوام کے اصل مسائل سے منہ پھیر لیا ہے ۔تبدیلی کے علمبردار آج صوبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ہر طرف بے روزگاری ،تعلیم
،صحت کے مسائل اور امن وامان کی ابتر صورت حال ہے ۔اسلام آباد کے دھرنوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ ایک طرف ملک کی معیشت ڈبا رہی ہے جبکہ دوسری طرف عوام ان دھرنوں کی وجہ سے وفاقی اداروں کی بندش کی وجہ سے عوام سخت کرب میں مبتلا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدیدبارشوں اور سیلابی ریلوں سے عوام بری طر ح متاثر ہوچکے ہیں ان کی خدمت اور ان کے ساتھ دینا وقت کا تقاضا اور انسانیت کی خدمت ہے ۔اگر عمران خان اتنے عوام سے مخلص ہیں تو اس وقت وہ دھرنے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن امان کی یہ صورت حال ہے کہ دو تین دن میں دو سکھ برداری کے لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کردئیے گئے جو کہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے اس پر جتنی پر مذمت کی جائے کم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ائندہ چند دنوں میں مختلف پارٹیوں کے اہم عہدیداران پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پارٹی چیرمین آفتاب احمد خان کی قیادت اصل پختون قوم کی قیادت ہے ۔
426 total views, no views today


