مینگورہ،جمعیت علماء اسلام کے راہنما وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولاناحجت اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک نظریاتی جماعت ہے جس کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظا م کو نافذ کرناہے اوراس سلسلے میں ہم عملی جدوجہدکررہے ہیں،کارکن متحدہوکر اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں
،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ بیشترہمارے بعض ساتھیوں نے ضلع میں تنظیم بناکر اس کیلئے عہدیداربھی مقررکردئے ہیں جن کا یہ اقدام جمعیت کے آئین اوردستور کے خلاف ہے لہٰذہ کارکن اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد افرادیااشخاص سے ختلاف نہیں بلکہ ہمارا اختلاف دستوری ہے کیونکہ جس طرح جمعیت میں ہرکام اورہرقدم اٹھانے کیلئے دستور اورطریقہ موجود ہے اسی طرح تنظیموں کے قیام اورعہدوں کیلئے تقرری عمل میں لانے کیلئے بھی دستور موجود ہے جس کے خلاف اٹھنے والا کوئی قدم قابل قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ضلع کی سطح پر امیراورجنرل سیکرٹری کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے جودستورکے مطابق نہیں اس لئے کارکن اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس کے خلاف ہم دستوری جنگ لڑیں گے جولوگ جمعیت کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں جمعیت میں رہنے کا کوئی حق نہیں،انہوں نے کہاکہ ہم متوازی تنظیم نہیں بنائیں گے بلکہ جمعیت کے پلیٹ فارم سے ہی تمام تر مسائل اورمعاملات نمٹانے کی کو شش کریں گے تاہم تحصیل بابوزئی کی تنظیم دستور کے مطابق ہے جو یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی کرے گی،انہوں نے کہاکہ مسائل کو بطریق احسن حل کرنے کیلئے ایک بااختیار دس رکنی قائم کررہے ہیں جوعنقریب اپنی رپورٹ پیش کرے گی،اجلاس سے مولانا محمدعالم، مولانامحمدصدیق،قاری فتحت اللہ،قاری حمیداللہ،حاجی ممتاز،حاجی گوہراوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
495 total views, no views today


