سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے جنرل بس سٹینڈ میں طلبا اور دیگر مسافر بڑی تعداد میں اس بات کیلئے انتظار کررہے ہیں کہ گاڑی مالکان اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر اور پرانے کرایوں پر مسافر کو لے جائیں گے، لیکن انتظار کرنے والے پانچ گھنٹوں سےانتظار کررہے ہیں، اور مسئلہ حل نہیں ہورہا ، متعدد طلبا نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ رابطہ کیا اور فریاد کرتے ہوئے کہا کہ بس سٹینڈ مین گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن اضافہ کرایہ مانگ رہے ہیں، انہوں نے کسی اعلیٰ حکام سے سفارش کرنے کیلئے کہا، جب اس حوالے سے سوات نیوزڈاٹ کام نے ایم پی اے فضل حکیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم تین گھنٹے گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہین ہو سکا، جس کے بعد طلبا اور مسافر اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہوگئے ، اور ملک کے مختلف شہروں کو روانہ ہوگئے ، طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو مخصوص بجٹ ہوتا ہے ، جب بھی ہم چھٹیوں پر سوات اتے ہیں اور واپس جاتے ہیں تو گاڑی مالکانان اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں جو رشوت اور کرپشن میں شمار ہوتی ہے، لیکن انصاف حکومت اس مسئلہ کو حل نہیں کراتی ،طلبائ اور مسافروں نے مستقل طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں
1,222 total views, no views today



