سوات(خورشید علی)سوات کے تحصیل چارباغ میں وومن یونیورسٹی کیلئے زمین کی خریداری کیلئے سیکشن فور لگا دیا گیا ، زرعی زمینوں کو وومن یونیورسٹی کیلئے خریدنے کا انکشاف، مقامی لوگ سیکشن فور کیخلاف احتجاج کرینگے، تفصیلات کے مطابق سوات میں وومن یونیورسٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، سوا ت کے تحصیل چارباغ کے گاؤں الہ اباد میں زرعی زمین پر سیکشن فور لگا دیا گیا ہے، جس کی خرید وفروخت اب ممنوع قرار دیدیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق زرعی زمین پر سیکشن فور نافذ کرکے سینکٹرو ں ایکڑ زمین وومن یونیورسٹی تعمیر کرنے کیلئے خریدی جائے گی، سیکشن فور کی خبر پورے علاقہ میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی ہے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اتوار کے روز مختلف مقامات پر جرگے منعقد کئے اور پیر کے روز احتجاج کا اعلان بھی کردیا ، مقامی لوگوں کے مطابق جس زمین پر سیکشن فور لگایا گیا ہے وہ زمین گاوں کی واحد زریعہ معاش ہے ، جو حکومت زمینداروں سے چھین رہی ہے، جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ حکومت وومن یونیورسٹی کیلئے غیر اباد زمین ڈھونڈ لیں اور مقامی لوگوں سے روزگار کا واحد زریعہ نہیں چھین لیں۔
1,836 total views, no views today



