سوات(خورشید علی )مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کا معاوضوں کی عدم ادائیگی اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے دھمکیوں کیخلاف احتجاج ، جب تک معاوضہ نہیں ملتا ، کام نہیں کرینگے، واقعات کے مطابق اہلیان مٹلتان نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دیئے زمینوں کے معاوضوں کیلئے ایک مرتبہ پھر احتجا ج کیا، مظاہرین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بحرین افتاب خان نے دھمکیاں دیں کہ معاوضہ کے بغیر کام شروع کیا جائے بصورت مقدمات درج کئے جائیں گے،ان دھمکیو ں کیخلاف اج مظاہرہ کیا جارہا ہے، مظاہرین نے کہا کہ ہم کام شروع کرینگے اور اس میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں انے دینگے لیکن حکومت پہلے معاوضہ ہمیں دیں، مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کرنے کیلئے ایس ایچ او کالام فضل ربی اور ایڈیشنل ایس ایچ او کیلئے مذاکرات کئے ، جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین افتاب خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے اور نہ ہی ان کیساتھ کوئی ہتھک امیز رویہ اختیار کیا ہے یہ صرف افواہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ معاوضہ مالکان کا حق ہے او ر ان کو یہ حق ملنا چاہئے ۔
1,508 total views, no views today



